24 مارچ ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس… اسرائیلیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک پر ایرانیوں کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ کشیدگی کے باوجود جنگ نہیں چاہتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں رہائش پذیر ایک جوڑے نے فیس بک پر ایرانیوں ہمیں تم سے پیار ہے کے نام سے ایک پیج بنایا ہے جس کو ایک ہفتے سے کم کے عرصے میں 18000 سے زائد اسرائیلیوں نے پسند کیا ہے۔ پیج کے بانی ایڈیس نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر فیس بک پر پیج بنایا ہے جس کا نام ہے ” ایرانیوں ہمیں تم سے پیار ہے “ اور ہم تم پر حملہ نہیں کرینگے۔ ایڈیس نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ لوگ اس کو اتنی تیزی سے پسند کررہے ہیں اور اس کو توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے میرے دوستوں نے کہا کہ جب تمہیں پتہ ہے کہ جنگ شروع ہونے والی ہے تو تم ایسا کیوں کررہے ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور ہمیں اس جنگ کو روکنا ہوگا