24 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکی صدر بارک اوباما نے عالمی ادارہ صحت کے سابق عہدیدار کوریائی نژاد امریکی شہری 52 سالہ جنگ یانگ کو عالمی بنک کے صدر کے عہدہ کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے ایچ آئی وی /ایڈز کے شعبہ کے سربراہ کی حیثیت سے غریب اور پسماندہ ممالک میں اس بیماری کے خلاف موثر اقدامات کئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم کئے گئے اس اہم ادارے کی سربراہی اب تک امریکہ کے پاس رہی ہے اور وہ اب بھی اس پر اپنی گرفت قائم رکھنا چاہتا ہے ۔ اس موقع پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جنگ یانگ کم ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے متعدد ممالک میں شہروں اور دور دراز دیہات میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔