24 مارچ ، 2012
فیصل آباد … بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے جھنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ایک جانب شہری پریشان ہیں تو دوسری طرف کاروبار اور صنعتی مزدور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے جھنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی، مشتعل مظاہرین نے پتھراوٴ کیا اور توڑ پھوڑ کے بعد دکانیں بھی بند کرادیں۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔