پاکستان
20 جنوری ، 2012

اراضی اسکینڈل : انجم عقیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اراضی اسکینڈل : انجم عقیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی … ٹرائل کورٹ نے اسلام آباد میں اراضی فراڈ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔ پولیس فاوٴنڈیشن کے اراضی اسکینڈل میں گرفتار انجم عقیل کی درخواست ضمانت پر سماعت راولپنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت نے کی۔ فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ 24 جنوری تک کیلئے محفوظ کرلیا گیا۔ انجم عقیل کی پولیس حراست سے فرار کیس کی سماعت بھی خصوصی عدالت میں کی گئی، ملزم کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے اسے حاضری سے رعایت دے دی گئی اور مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :