پاکستان
24 مارچ ، 2012

لوڈ شیڈنگ پر حکومت نے فوری کارروائی نہ کی تو احتجاج کرینگے، نواز شریف

لوڈ شیڈنگ پر حکومت نے فوری کارروائی نہ کی تو احتجاج کرینگے، نواز شریف

لاہور … میاں نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اگر بدترین لوڈ شیڈنگ پر حکومت نے فوری کارروائی نہ کی تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ روزانہ 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری کارروائی کرے، اگر حکومت نے فوری کارروائی نہ کی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوامی رد عمل درست ہے۔

مزید خبریں :