20 جنوری ، 2012
اسلام آباد … بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار، پیر کو شمالی علاقہ جات اور گلیات میں برف باری کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدید لہرجاری ہے، کالام منفی 14 ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں مالم جبہ ،زیارت منفی 9 ، استور، کوئٹہ، راولاکوٹ منفی 8، ہنزہ منفی 7 ، دیر، گوپس منفی 6، مری منفی 5، اسلام آباد صفر ، پشاور 1، لاہور 2 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔