پاکستان
24 مارچ ، 2012

کراچی میں فوج بلانی پڑیگی، ورنہ خونی انتخابات ہونگے، نبیل گبول

کراچی میں فوج بلانی پڑیگی، ورنہ خونی انتخابات ہونگے، نبیل گبول

اسلام آباد … پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ کراچی میں عام انتخابات کیلئے فوج بلانی پڑے گی، فوج نہ آئی تو خونی انتخابات ہوں گے، لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آخری آپریشن کا وقت آگیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کا کہنا ہے کہ پولیس لیاری میں اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کررہی، لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا وقت آگیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں عام انتخابات کیلئے فوج بلانی پڑے گی اگر فوج نہ آئی تو یہاں خونی انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ رحمان ملک سے رابطے میں اور ان کی حکمت عملی سے مطمئن ہوں ابھی کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ نہیں کروں گا، پولیس دل سے کام کرے تو خود فوج بن جاتی ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ میرے لیاری پہنچتے ہی فائرنگ شروع اور پولیس غائب ہوگئی ایسا لگا مجھے ٹریپ کردیا گیا ہے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے لیاری کے حالات پر بات کروں گا۔

مزید خبریں :