20 جنوری ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں ارفع کریم کے نام پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے کم عمری میں آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی آئی ٹی ماہر ارفع کریم کے نام پر یادگاری ڈاک ٹکٹ ان کی آئی ٹی کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں جاری کرنے کی منظوری دی۔ ارفع کریم کا گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال ہوگیاتھا۔