25 مارچ ، 2012
سیول…دوسری جوہری سلامتی کانفرنس پیر کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں شروع ہوگی جس میں امریکی صدر اوبامہ سمیت دنیا بھر سے 50زائد ملکوں کے سربراہ اور مختلف عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور دیگر اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ ہوں گے، کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم ایٹمی توانائی کے بجلی اور دیگر پرامن مقاصد کیلئے استعمال کی خاطر غیر جانبدارانہ اور مساوی پالیسیاں اپنانے پر زور دیں گے۔ اس مرتبہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تجربے سمیت ایران کا جوہری پروگرام بھی زیر بحث رہے گا۔کانفرنس میں جوہری دہشت گردی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور دیگر اہم مہما ن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچ چکے ہیں۔