25 مارچ ، 2012
کراچی…روم میں خودکشی کرنے والے پاکستان خاتون فاخرہ کی نعش اٹلی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ، فاخرہ نے گذشتہ روز روم میں ا پنے فلیٹ کی چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ تہمینہ درانی فاخرہ کی میت کو تہمینہ درانی وصول کریں گی،فاخرہ کی میت کو وصول کرنے کے موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی خوش بخت شجاعت کی سربراہی میں موجود ہیں ۔اس موقع خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے جواس پر ہونے والے ظلم کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس اس کیس کا ازخود نوٹس لیں۔واضح رہے کہ فاخرہ سابق گورنز پنجاب مصطفی کھر کے بیٹے بلال کھر کی بیوی تھی، بلال کھر نے مبینہ طور پر گھریلوتنازع کے بعد فاخرہ کو تیزاب ڈال کرجلا دیا تھا جس سے فاخرہ کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا،اس کے بعد مصطفی کھر کی سابق اہلیہ تہمینہ درانی ،فاخرہ کوسہارا دیا اوراُسے اٹلی لے کرچلیں گئیں ،جہاں اس کی چہر ے کی50سے زائد بار سرجری کی گئی،تاہم واقع کے بارہ سال بعد وہ انصاف نہ ملنے اور سماجی بے حسی پر حوصلہ ہار بیٹھی اور اپنے فلیٹ سے کود کرخودکشی کرلی۔