20 جنوری ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے ایک کیس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر لینڈ ریکوزیشن ایل ڈی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہر شخص پر لازم ہے اور عدالتی حکم نہ ماننے والے افسروں کو جیل جانا پڑیگا۔ عدالت کے روبرو فوزیہ خالد نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالت کے حکم کے باوجود ایل ڈی اے نے درخواست گزار کو متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ایل ڈی اے کے افسروں کو 7 فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔