25 مارچ ، 2012
ممبئی…بھارت کے ریکارڈ ساز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے،جب تک دل چاہے گا کھیلیں گے،کیریئرکی 100ویں سنچری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ وہ ریکارڈز کے لئے نہیں،ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں، انہیں کسی پر کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں،انہیں کھیل سے محبت ہے .انہوں نے کہا کہ وہ سنگ میل کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ کھیل انجوائے کرتے ہیں. اپنے والد کو آئیڈل قرار دیتے ہوئے سچن کا کہنا تھا کہ وہ ان جیسا بننا چاہتے ہیں،ریٹائرمنٹ کے سوال پر سچن نے کہا کہ جب بھی ان کا جذبہ کمزور پڑااور کرکٹ کے لحاظ سے ذمے داری میں کمی آئی تو وہ کھیل سے علیحدگی کے بارے میں سوچیں گے، کوئی انہیں یہ نہ بتائے کہ کب ریٹائر ہونا ہے،جب تک آگے بڑھنے کی امنگ ہے وہ کھیلتے رہیں گے.انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیئے کھیلنا اور ورلڈ کپ جتوانا ان کا خواب تھا اور دونوں خواب سچ کر دکھائے ہیں ۔