پاکستان
19 نومبر ، 2013

سابق صوبائی وزیر منظور علی پہنورنے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

سابق صوبائی وزیر منظور علی پہنورنے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

جیکب آباد…سابق صوبائی وزیر اور پہنور قبیلے کے چیف سردار منظور علی پہنور کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پیپلزپارٹی کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ منظور علی پہنور کی شمولیت سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔سیاسی پنڈتوں نے سردار منصور علی پہنور کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کوپارٹی قیادت کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ پہنور قبیلہ سندھ کا بڑا قبیلہ ہے اور سندھ کے ہر ضلع میں ان کی ایک بڑی تعداد بستی ہے۔ضلع دادو میں پہنور قبیلہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور جہاں ان کے ووٹوں کی تعداد50ہزار سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :