پاکستان
20 جنوری ، 2012

الیکشن مقررہ وقت پر اور حکومت بھی اپنی ٹرم پورے گی،فردوس عاشق

 الیکشن مقررہ وقت پر اور حکومت بھی اپنی ٹرم پورے گی،فردوس عاشق

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے کہا ہے کہ جب تک نئی ووٹر فہرستیں ہی دستیاب نہیں ہیں تب تک انتخابات کامطالبہ سیاسی نعرے تک ہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت بھی اپنی ٹرم پورے گی انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کی۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ابھی تک نادرا کا شفاف ووٹر فہرستوں کی تیاری کے لئے موٴثر سیٹ اپ قائم نہیں ہو سکا ،مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات میں نہیں بلکہ حکومت کی مدت پوری کرنے میں ہے،تبدیلی صرف عوام کے ووٹ سے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر منصور اعجاز سے پریشان ہوتے تو اسے ویزا جاری نہ کرتے،دیکھیں گے کہ وہ عدالت میں کیا جادوگری دکھاتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں نیٹو اور اتحادیوں سے روابط کے بارے نئی شرائط طے کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی ایک شعبے میں نہیں تاہم ہم اسے کرپشن کی بجائے ادارہ جاتی کمزوری کہتے ہیں۔

مزید خبریں :