20 جنوری ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی مدت ملازمت اور مراعات چیف الیکشن کمشنر کے برابر کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آبادمیں نسیم چوہدری کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے تحفظ کے لئے 20 ویں ترمیم کا جائزہ لیا گیااور اس حوالے سے 30 جنوری کو سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا گیا۔