کھیل
25 مارچ ، 2012

جاپان میں اسٹیکنگ چیمپئن شپ 2012ء کا انعقاد

جاپان میں اسٹیکنگ چیمپئن شپ 2012ء کا انعقاد

ٹوکیو … جاپان میں اسٹیکنگ چیمپئن شپ 2012ء کا انعقاد کیا گیا جس میں پلاسٹک کے گلاسوں سے اہرام بنانے کادلچسپ مقابلہ ہوا۔ ٹوکیو میں منعقدہ اسٹیکنگ کمپٹیشن میں کم سے کم وقت میں ایک کے اوپر ایک گلاس کے ڈھیر لگا کر انہیں اہرام کی شکل دینے کا مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں بچوں نے بھی حصہ لیا اور تیزی سے ہاتھ چلاکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چیمپئن شپ میں دوطرح کے مقابلے ہوئے، ایک مقابلے میں کھلاڑیوں کو ایک ہاتھ اور دوسرے میں دونوں ہاتھوں کے استعمال کی اجازت تھی۔ ان مقابلوں کے دوران جیتنے والی ٹیم اپریل میں جرمنی میں ہونے والی ورلڈ اسٹیکنگ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

مزید خبریں :