25 مارچ ، 2012
لاہور … چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر کل پارلیمنٹ میں جواب طلب کریں گے، جس دن کرکٹ میچ ہوتا ہے بجلی تقریباً 80 فیصد مل جاتی ہے، چوبیس گھنٹے میں تبدیلی نہ آئی تو ایوان صدر تک مارچ کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی جگا ٹیکس ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے، حکومت کی نیت میں فتو ر ہے جو ختم ہونے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر کل پارلیمنٹ میں جواب طلب کریں گے، چوبیس گھنٹے میں تبدیلی نہ آئی تو ایوان صدر تک مارچ کیاجائے گا، جس دن کرکٹ میچ ہوتا ہے بجلی تقریباً 80 فیصد مل جاتی ہے، تیل کی مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی جگا ٹیکس ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مک مکا عمران خان کا شیوہ ہے وہ رات کے اندھیر ے میں مک مکا کرتے ہیں اور ان کے بیانات میں تضاد ہے، عمران خان کو ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو صدر مملکت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے محتاط رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بھتا خوری کا خاتمہ کیسے کریں گے جنہوں نے اس کی ابتدا کی تھی۔