پاکستان
25 مارچ ، 2012

صدر زرداری نے امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا

صدر زرداری نے امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا

دوشنبے … صدر آصف زرداری نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملے بند کرے کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں جس سے فائدے کے بجائے نقصان ہورہا ہے۔ تاجکستان کے دورے کے دوران صدر آصف زرداری سے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے کیونکہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں اور ان سے فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں امن کا دارومدار افغانستان میں امن و استحکام پر ہے۔ صدر زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور ہمارے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان دونوں مل کر مفادات کے حصول کیلئے کام کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :