پاکستان
26 مارچ ، 2012

منصور اعجاز سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں، یاسین ملک

منصور اعجاز سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں، یاسین ملک

اسلام آباد… کشمیری رہنما یاسین ملک نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز سے ملاقاتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ملاقاتوں کی تفصیل کمیشن کے سامنے بتائیں گے۔ انکی ملاقاتوں پر مقبوضہ کشمیر میں رد عمل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں، نہ ہی کوئی ایسا قابل وکیل درکار ہے جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کرے، جو کچھ سچ ہے تھوڑی دیر میں سامنے آجائے گا۔

مزید خبریں :