پاکستان
26 مارچ ، 2012

توہین عدالت کیس، اعتزازاحسن کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی

توہین عدالت کیس، اعتزازاحسن کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی

اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی ان کے وکیل اعتزاز احسن کے پیش نہ ہونے پر کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ معاون وکیل گوہر کے مطابق اعتزاز احسن کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ کیس کی سماعت کرنے والی 7رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ انھیں اچھی دوا لینی چاہئے تھی ، ہماری بات مانی ہوتی تو ان کو فوڈ پوائزنگ نہ ہوتی۔ معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ محض اتفاق ہے کہ 40 سال کے عرصہ میں وہ پہلی بار غیر حاضر ہیں، سماعت ایک ہفتہ تک کی ملتوی کی جائے۔ تاہم عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :