26 مارچ ، 2012
فیصل آباد… فیصل آباد کے علاقے سمندری روڈ پر لوڈشیدنگ کے خلاف فیکٹری مزدوروں نے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردیا، ڈنڈا بردار مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ پھوڑ دیے اور سائن بورڈز اکھاڑپھینکے۔ مشتعل مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرادیں اوردیگراملاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے بڑی تعداد میں فیکٹری مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں ،دوسری طرف واپڈا کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے کے باعث شہر کی 60فیصد آبادی کو پینے کے پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے ۔