26 نومبر ، 2013
کراچی…کراچی پولیس ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تو ناکام رہی۔ مگر اس کا غصہ اب گدا گروں پر نکالاجارہاہے۔ پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقوں کلفٹن اور بوٹ بیسن میں گدا گروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران کئی بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ان میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ پولیس کے مطابق بھیک مانگنے والے کچھ خواجہ سراوٴں کو بھی پکڑ کر حوالات بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے لگاتار شکایتیں موصول ہونے پرفقیروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے ایکشن میں آتے ہی شہر کے مختلف ٹریفک سگنلز اور پبلک مقامات سے گدا گر غائب ہو گئے۔