26 مارچ ، 2012
اسلام آباد…میمو کمیشن میں حسین حقانی کے وکیل نے کمیشن کی کارروائی چلانے کے لئے میمو کمیشن کو تین آپشن دیئے ہیں، زاہد بخاری کا پہلا آپشن یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں دائردرخواست پر فیصلے تک کمیشن کی کارروائی کو ملتوی کردیا جائے، دوسرا آپشن یہ ہے کہ حسین حقانی کا بیان دینے کا حق ختم کردیا جائے۔تیسرے آپشن یہ دیا گیا ہے کہ میمو کمیشن حسین حقانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے احکامات کا انتظار کرے۔واضح رہے کہ حسین حقانی نے اپنا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے دینے کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔