26 مارچ ، 2012
کراچی… سابق وزیر اطلاعات سندھ اور رکن اسمبلی شرجیل انعام میمن اور رکن سندھ اسمبلی حمیرا علوانی کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس میں انھیں کراچی چھوڑنے کا کہا گیا ہے ۔ شرجیل میمن کے گھر موصول ہونے والا خط غیر معروف تنظیم مہاجر صوبہ لبریشن آرمی کی جانب سے لکھا گیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ 63 سال میں مہاجر قوم نے سندھ سے ہر طرح سے وفاداری ثابت کی ہے اور ہر اس واقعہ کے سامنے کھڑی رہی جو سندھ کے مفاد کے خلاف ہو جبکہ سندھ پبلک سروس کمیشن مہاجر دشمن کمیشن بن گیا ہے اور مہاجر قوم کا کوئی فرد اب سی ایس ایس میں کامیاب نہیں ہورہا۔خط میں شرجیل انعام میمن سے کہا گیا ہے کہ آپ کراچی چھوڑ پر اپنے اہل وعیال کے ساتھ سندھ میں جاکر آباد ہوجائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرا پ مہاجر صوبے میں رہے اور رشو ت اور چور بازاری اور مہاجر صوبے کے اثاثوں کو لوٹتے رہے تو اس کا انجام آپ اور آپ کے اہل وعیال کو بھگتنا ہوگا۔