Time 23 فروری ، 2025
پاکستان

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4.3  اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ
زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، ہٹیاں، چناری، چکوٹھی، گوجربانڈی، چکار، کھلانہ میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ  اور مظفر آباد سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور  زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

زلزلے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :