پاکستان
28 نومبر ، 2013

قبائلی جرگے نے حکومت سے ڈرون حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے، فضل الرحمن

قبائلی جرگے نے حکومت سے ڈرون حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے، فضل الرحمن

پشاور…پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے نے ڈرون حملوں کو قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ پشاور میں قبائلی جرگہ کی پہلی نشست کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جرگے نے سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد مذاکرات کی حکمت عملی مرتب کی ہے، جرگے نے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی متاثرین کی فوری بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا کہ جرگے کے فیصلے سے حکومت یا طالبان نے کسی اختلاف کا اظہار نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عسکری قیادت کی تبدیلی سے یہ توقع ہے کہ سیاسی اور فوجی قیادت مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگہ کسی کے ساتھ تصادم نہیں، تعاون کے جذبے سے خدمات پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بدامنی کا کوئی مستقل حل ہونا چاہئے لیکن کسی مخصوص واقعے کو امن کے عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔

مزید خبریں :