26 مارچ ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے فریال(رنکل کماری)اورحفصہ کوپناہ شیلٹرہوم کراچی میں رکھنے کاحکم دیا ہے اور کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے دونوں لڑکیوں کے ان کیمرابیانات بھی ریکارڈ کیئے۔ آج کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ دونوں نے اسلام قبول کرکے نکاح کیا اور نکاح کے بعدایک ساتھ رہے،اس پربھی سوچناہوگا۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ دونوں لڑکیاں ایسے ماحول میں رہیں جہاں ان پردباوٴنہ ہو، عدالت کی رائے ہے کہ وہ اپنے مستقبل کافیصلہ خودکرسکیں۔ بعد ازاں عدالت نے لڑکیوں کوکراچی لے جانے اور18اپریل کودوبارہ پیش کرنیکاحکم دیا۔