پاکستان
26 مارچ ، 2012

منصور اعجاز نے کشمیری مسلمانوں کو گالیاں دیں، یاسین ملک

منصور اعجاز نے کشمیری مسلمانوں کو گالیاں دیں، یاسین ملک

اسلام آباد… میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جاری ہے جس کے دوران کشمیری رہنما یاسین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ منصور اعجاز نے ہریانہ بھار ت میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے خصوصی نمائندے کے طور پر شرکت کی تھی اور اس کانفرنس میں تقریر کے دوران کشمیری مسلمانوں کو گالیاں بھی دیں۔ یاسین ملک نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز پاگل شخص ہے، کانفرنس کے دوران جب وہ حد سے بڑھا تو میں نے اس پر جوتا پھینکا اور مائیک چھین لیا۔

مزید خبریں :