29 نومبر ، 2013
پیناگ…پاکستان کے محمد الیاس بٹ نے بھی کامن ویلتھ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ یہ پاکستان کا ایونٹ میں دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ملائیشیا کے شہر پیناگ میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ حصہ لیا لیکن غیر معمولی کارکردگی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ محمد الیاس بٹ نے 40 سے 44 برس کی 105 کے جی کلاس میں مجموعی طور پر 230 کے جی وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ گزشتہ روز امجد امین بٹ نے 50 سے 54 برس کی 94 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔