پاکستان
30 نومبر ، 2013

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے کا 7واں دن

 تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے کا 7واں دن

پشاور…نیٹو سپلائی کی بندش رکوانے اور ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔نوشہرہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا اٹک خیر آباد پل پردھرنا جاری ہے۔دھرنے کو دئیے ہوئے سات روز گزر گئے جس کے باعث مین شاہراہ کو نیٹو سپلائی معطل ہوکر رہ گئی ہے تاہم دھرنے کے دوران افغان ٹرانزرٹ ٹریڈ کے ٹرک معمول کے مطابق گزر رہے ہیں۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر نیٹوکی سپلائی روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن دھرنے کے لئے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ساتویں روز بھی پی ٹی آئی کے کارکن رمک چیک پوسٹ پر دھرنے کے لئے جمع ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :