30 نومبر ، 2013
لاہور…منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت سید منور حسن کر رہے ہیں۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے تنظیمی معاملات، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے ایشوز بھی زیر غور آئیں گے۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیا جا رہا ہے۔