01 دسمبر ، 2013
راول پنڈی…راول پنڈی کی اڈیالا جیل میں ایک قیدی نے خودکشی کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی نے مبینہ طور پر جیل عملے کے ناروا سلوک سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والا قیدی اسلام آباد کا رہائشی تھا۔ جسے اڈیالا جیل کے بیرک نمبر تین کے کمرہ نمبر دو میں رکھا گیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قیدی نے مبینہ طورپر بیرک کے واش روم میں جا کر گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کی۔