دنیا
01 دسمبر ، 2013

فرانس میں بھاری گاڑیوں پر ماحولیاتی ٹیکس ،ڈرائیور وں کا سخت احتجاج

فرانس میں بھاری گاڑیوں پر ماحولیاتی ٹیکس ،ڈرائیور وں کا سخت احتجاج

پیرس…فرانس میں بھاری گاڑیوں پر ماحولیاتی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ کئی ہزار ٹرک کھڑے کرکے مختلف شاہراہیں بند کردی گئیں۔فرانس میں بھاری گاڑیوں پر ایکو ٹیکس کے نام سے ماحولیاتی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس کا نفاذ جنوری سے ہونا ہے تاہم ٹرک ڈرائیوروں کی یونین نے مجوزہ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے شروع کررکھے ہیں۔ ہفتے کو ساڑھے چار ہزار ٹرک کھڑے کرکے فرانس کی مختلف ہائی ویز چھبیس مقامات پر بند کردی گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :