دنیا
05 دسمبر ، 2013

دہلی میں ریاستی انتخابات،بھارتیہ جنتا پارٹی کو برتری

دہلی میں ریاستی انتخابات،بھارتیہ جنتا پارٹی کو برتری

نئی دہلی…بھارتی دارالحکومت دہلی میں ریاستی انتخابات کیلئے ہوئی ووٹنگ میں اب تک کے نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ دہلی میں ریاستی انتخابات کیلئے کل پولنگ ہوئی۔ اس موقع پر شہر کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی سخت تھی۔ حکمران جماعت کانگریس ، بھارتی جنتا پارٹی اور پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والی عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا۔اب تک کے نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش اور راجستھا ن میں واضح اکثریت کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ نئی جماعت عام آدمی پارٹی نے دونوں بڑی جماعتوں سے خوب مقابلہ کیا جس نے دہلی کی تما م 70 نشستوں پرامیدوار کھڑے کئے تھے۔ نئی دہلی کے انتخابی نتائج کا اعلان اتوار8دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :