05 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے قریب دھرنا دیا ہے، دھرنے میں عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختون کوا پرویز خٹک،ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر اہم راہنما شریک ہیں۔ پارلیمنٹ کے قریب ڈی چوک پر دھرنے میں شریک مظاہرین قومی اسمبلی بھی جائیں گے اور اسپیکر کو ڈرون حملوں کے خلاف پٹیشن دی جائے گی ۔اس موقع پر عمران نے کہا کہ اسپیکر کو ڈرون حملوں کے خلاف پٹیشن دی جائے گی ۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی ہوجائے ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی جانے نہیں دیں گے ۔