پاکستان
05 دسمبر ، 2013

قومی اسمبلی : ن لیگ اورتحریک انصاف کے اراکین میں تکرار

قومی اسمبلی : ن لیگ اورتحریک انصاف کے اراکین میں تکرار

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)اورتحریک انصاف کے اراکین میں تکرارہوئی۔خواجہ سعدرفیق تقریرکیلئے اٹھے تو عمران خان اپنے ارکان کے ساتھ ایوان سے چلے گئے۔ اس موقع پر خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوا تو سارے نظام کو خراب کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہا کہ سیاست میں لوگوں کی عزت کا جنازہ نہ نکالیں، الیکشن میں عجیب و غریب مخلوق نکلی تھی جنہیں والدین کی عزت تھی نہ کسی کی شرم وحیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید پر تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کو ہٹانا الیکشن پرڈرون حملہ ہے۔

مزید خبریں :