پاکستان
05 دسمبر ، 2013

مساجد اور جلوسوں پر حملہ ظلم ہے:حمزہ شہباز

مساجد اور جلوسوں پر حملہ ظلم ہے:حمزہ شہباز

لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مسجدوں اورجلوسوں پر حملوں کو زیادتی اورظلم سمجھتے ہیں،عوام کے تعاون سے ملک کوامن کاگہوارہ بنائیں گے۔ حمزہ شہبازشریف نے یہ بات جیلانی پارک میں گل داوٴدی کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ان کا کہناتھاکہ مساجد اور جلوسوں پر حملہ زیادتی ہے، عوام سے ملک کر ملک میں امن قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال لاہور میں 40ہزار پودے لگائے جائیں گے ،شاہدرہ میں عوام کی تفریح کیلئے 7سوایکڑپر وائلڈ لائف پارک قائم کیا جائے گا ۔حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ اگلے سال پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی گل داوٴدی کی نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔

مزید خبریں :