پاکستان
05 دسمبر ، 2013

کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن میں اب تک پونے 12ہزار ملزمان گرفتار

کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن میں اب تک پونے 12ہزار ملزمان گرفتار

اسلام آباد…کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ، 5 ستمبر سے یکم دسمبرتک دہشت گردی،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف الزامات میں 11 ہزار 803ملزمان گرفتارکیے گئے ،جبکہ 466 پولیس مقابلوں میں 74 ملزمان ہلاک ہوئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات تحریری طور پر پیش کیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق 5 ستمبر سے یکم دسمبر تک کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ایک ہزار 70 چھاپے مارے اور 2279 افراد کو گرفتار کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے 9524 ملزمان گرفتار کیے، رینجرز نے اب تک10 ہزار 693ہتھیار برآمد کیے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 66 کلاشنکوفیں، 2330 پستول اور ماوٴزر ،90 شاٹ گن ،122بم اور53 رائفلز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ مشترکا کارروائیوں میں بھتہ خور ی کے الزام میں 88 ، قتل کے الزام میں 197 اوردہشت گردی کے الزام 63 افراد اور اغوا برائے تاوان کے 47 ملزمان پکڑے گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران3 ہزار 315 مفرور ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئیہیں ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور انٹیلے جنس اداروں کے حکام پر مشتمل آپریشنل کمیٹی روزانہ اجلاس منعقد کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لے رہی ہے۔



مزید خبریں :