06 دسمبر ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے افریقن نیشنل کانگریس کے بانی، ساؤتھ افریقہ کے سابق صدر اورعظیم رہنما نیلسن مینڈیلا کے انتقال پر دلی صدمے اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ نیلسن مینڈیلا بلاشبہ ایک عظیم رہنماتھے۔الطاف حسین نے اپنے بیان میں عظیم راہنماکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیلسن مینڈیلا بلاشبہ ایک عظیم رہنماتھے ،جنہوں نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خاتمہ اور برسوں سے غلامی کی زندگی بسرکرنے والے سیاہ فام افریقی عوام کوان کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے ایک طویل جدوجہدکی، الطا ف حسین نے مزید کہاکہ نیلسن مینڈیلا کے انتقال سے جنوبی افریقہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ہے۔ انکے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر صدمہ پہنچاہے اور آج صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے حق پرست عوام رنج وغم میں مبتلاہیں۔ نیلسن مینڈیلا کی جدوجہد اپنے حقوق اور باعزت زندگی کے حصول اور ہر طرح کے امتیازات کے خلاف جدوجہدکرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔