06 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کا دھرنا تیرہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، کارکنوں نے افغانستان جانے والے دو نیٹو کنٹینرز روک دیئے۔ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے کارکنوں کا دھرنا پشاورمیں حیات آباد ٹول پلازہ پرجاری ہے۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان ٹول پلازہ سے گزرنے والے کنٹینرز کے دستاویزات چیک کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے افغانستان جانے والے دو کنٹینرز کو روک کر واپس بھیج دیا۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان اب تک 17 کنٹینرز کو افغانستان جانے سے روک دیا ہے۔