پاکستان
06 دسمبر ، 2013

ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کیخلاف خیبر پختون خوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کیخلاف خیبر پختون خوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

پشاور…پشاورمیں ڈاکٹروں نے ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف ہڑتال پشاور سمیت پورے صوبے تک پھیلا دی ۔پشاورکے معروف ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال پشاور کے مصروف ترین تین تدریسی اسپتالوں سمیت پورے خیبرپختون خوا میں کی جارہی ہے۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز، وارڈز، اپریشین تھیٹرز، بند ہیں، تاہم ایمرجنسی میں مریضوں کو سہولت دی جارہی ہے۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر پراوانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹرعمرخٹک نے جیونیوز کو بتایا ڈاکٹر امجد تقویم کی بازیابی تک اسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس میں ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے اغواء میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اورصوبائی حکومت اور انتظامیہ سے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کئی مرتبہ مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :