06 دسمبر ، 2013
گلگت…وزیر اعظم نواز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروباری قرضے کا اعلان کردیا ہے ،یوتھ بزنس لون پروگرام کے ذریعے21 سے 45 سال کے عمرکے افرادکو 20 لاکھ روپے تک کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے،قرضہ 8 سال کی مدت کیلئے دیا جائیگاپہلے سال میں کوئی قسط ادا نہیں کرنی پڑے گی۔اس بات کا اعلان آج وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے خود کیا ،یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت آسان شرائط پر ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک دیئے جائیں گے ، قرض آٹھ فی صد سود پر ملے گا جب کہ سات فی صد حکومت ادا کرے گی ، قرضہ آٹھ سال کے عرصے میں ادا کرنا ہوگا جبکہ پہلے سال کوئی قسط ادا نہیں کرنی ، 21 سے 45 سال کے مرد و خواتین اس اسکیم کیلئے اہل ہیں ، تاہم اس بات کی کوئی شرط نہیں کہ وہ پڑھے لکھے ہیں یا نہیں ،حصول روزگار کیلئے قرض سے کسی بھی قسم کا کام یا کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی ، ابتدائی طور پر حکومت نے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ اس پروگرام میں توسیع کا ارادہ ہے۔