پاکستان
06 دسمبر ، 2013

نسلی امتیاز کے خلاف نیلسن منڈیلا کی جدوجہد مثالی ہے،شہباز شریف

 نسلی امتیاز کے خلاف نیلسن منڈیلا کی جدوجہد مثالی ہے،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نسلی امتیاز کے خلاف نیلسن منڈیلا کی جدوجہد مثالی ہے۔اس جذبے کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ نیلسن منڈیلا کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اپنی جدوجہد کے دوران نیلسن منڈیلا نے طویل عرصہ تک قیدو بندکی صعوبتیں بھی برداشت کیں ۔ نیلسن منڈیلا کی توانا آواز جمہوریت کے متوالوں کے لئے ہمیشہ رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی رہے گی۔

مزید خبریں :