پاکستان
27 مارچ ، 2012

خیبرپختونخوا میں ناظمین کی جگہ میئرشپ نظام لانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ناظمین کی جگہ میئرشپ نظام لانے کا فیصلہ

پشاور… خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں ناظمین کی جگہ میئر شپ کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ایگزیکٹیو اختیارات مجسٹریٹ کو دیے جائیں گے۔ یہ بات صوبائی سینیر وزیر بشیر احمد بلور نے پشاور میں جیو نیوز کے نمائندے محمد نعمان سے خصوصی گفت گو میں بتائی۔بشیر بلور کا کہنا تھا کہ نیا نظام کامسودہ قانون بل کی صورت میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے نظام میں سرکاری محکمے ضلع ناظم کے ماتحت کردیے گئے تھے اور شہری اور دیہی علاقوں کا فرق ختم کر دیا گیا تھا، ناظمین کو ایگزیکٹو اختیارات دیے گئے جسکے وہ قابل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2001 کے بلدیاتی نظام میں خامیاں تھیں، نئے نظام کے تحت ایگزیکٹو اختیارات مجسٹریٹ کو حاصل ہونگے، میئر اور چیرمین کے پاس صرف شہری امور کے اختیارات ہونگے، ضلع کی سطح پرمیئر،یونین کونسل کی سطح پر چیئرمین منتخب کیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیا نظام 1979 اور2001 کے بلدیاتی نظام کامرکب ہوگا۔

مزید خبریں :