پاکستان
06 دسمبر ، 2013

بلوچستان بلدیاتی انتخابات:چیف الیکشن کمشنر انتظامات سے مطمئن

بلوچستان بلدیاتی انتخابات:چیف الیکشن کمشنر انتظامات سے مطمئن

کوئٹہ …بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے انتظامات پر صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلیے جاری انتخابی مہم تو جمعرات کی رات بارہ بجے ختم ہوگئی تھی تاہم انتخابی گہماگہی آج بھی جاری رہی ، سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی بھی ووٹرز سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آئی،امیدواروں کے دفاتر میں ووٹرز کی پرچیوں کی تیاری اوران کی رہنمائی کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کا کام بھی جاری رہا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن اور صوبائی حکام کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے توبلدیاتی الیکشن کیلیے سب سے پہلے قانون سازی اور تیاریوں پرصوبائی حکومت کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکے۔

مزید خبریں :