پاکستان
27 مارچ ، 2012

ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت ، حالات کشیدہ،14گاڑیاں نذرآتش

 ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت ، حالات کشیدہ،14گاڑیاں نذرآتش

کراچی… کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے کارکن منصور مختار کی ہلاکت کے بعد نامعلوم افراد نے ایک پولیس موبائل سمیت 14گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد کاروبار بند اور صورت حال کشید ہے۔پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر منصور مختار جاں بحق جبکہ ان کے بھائی اور بھابی زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسٹیڈیم کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔ مشتعل افراد نے تین ہٹی، جیل چورنگی، ابو الحسن اسفہانی روڈ، دو منٹ چورنگی نیو کراچی، ملیر ہالٹ، لانڈھی 4 نمبر، نیشنل ہائی وے، ناظم آباد انو بھائی پارک اور دو نمبر سمیت مختلف علاقوں میں شرپسندوں نے 14مسافر بسوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں کاروبار اور دکانیں بھی بند ہو گئی ہیں۔ مشتعل افراد نے شہر کے مختلف مقامات پر پیٹرول پمپز اور سی این جی اسٹیشن بند کرا دئے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں سیکٹر ممبر کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے اور اس سلسلے میں آج پورے سندھ میں یوم سوگ منایا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے نشتربستی میں ایک ہمدرد محمدیوسف اور غوثیہ کالونی میں ایک ہمدردمحمدامجدکو بھی زخمی کردیا۔

مزید خبریں :