20 جنوری ، 2012
اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق کل ریٹائر ہو رہے ہیں،ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے لیے 3وفاقی سیکریٹریز کے نام زیر غور ہیں۔زرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق کو حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے اختتام تک توسیع دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ لیکن انہوں نے توسیع کی بجائے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے تین ناموں پر غور جاری ہے ان میں سیکریٹری ہاوٴسنگ کامران لاشاری، سیکریٹری صنعت عزیز بلوراور سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ابھی تک نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے کوئی نام فائنل ہوا اورنئے چیئرمین کی تقرری تک ایف بی آر کے ممبر اسٹریٹجک پلاننگ محمود عالم کو عارضی چارج دیے جانے کاامکان ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ایف بی آر کی بیورو کریسی میں اس بات بحث جاری ہے کہ نیاچیئرمین کس گروپ سے آتا ہے ، ان لینڈ ریونیو ، کسٹمز یا پھر ڈی ایم جی ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین سلمان صدیق ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔