پاکستان
27 مارچ ، 2012

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی12اپریل تک ملتوی

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی12اپریل تک ملتوی

اسلام آباد…وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 12اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے،آج جب وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ کل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے ، لیکن جو عدالت نے کہا س پر مجھے دُکھ ہوا ہے۔عدالت نے اعتزار احسن سے پوچھا کیا آپ آج دلائل دے سکتے ہیں جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ ابھی ناسازی طبع کے باعث دلائل جاری نہیں رہ سکتے ، عدالت نے اعتزاز سے استفسار کیا کہ کیا آپ پانچ دن میں دلائل مکمل کرسکتے ہیں ، اس پر اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ اس کا وعدہ نہیں کرسکتا،بعد میں عدالت نے اعتزازاحسن کے کہنے پر وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کے مقدمے کی کارروائی 12اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :