پاکستان
07 دسمبر ، 2013

مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف راولپنڈی میں احتجاج

مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف راولپنڈی میں احتجاج

راولپنڈی …مولانا شمس الرحمان کے قتل کے خلاف اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فیض آباد انٹرچینج کو بلاک کر دیا، جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔مظاہرین نے فیض آباد انٹرچینج کو چاروں اطراف سے بند کر دیا ، ایکسپریس وے اور مری روڈ سے اسلام آبادآنے جانے والی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گیا ،جس کے باعث ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :