27 مارچ ، 2012
ممبئی… ایجنٹ ونود اپنے مشن میں ناکام ہوگئی، فلم تو لوگوں کو پسند آئی لیکن 100 کروڑ کا ہدف پورا کرنا ناممکن ہوگیا۔ایجنٹ ونود بڑے بجٹ سے تیار کی گئی تھی اور سیف اور کرینہ نے اس کی پروموشن میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ فلم کی ریلیز سے قبل سیف علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایجنٹ ونود سو کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، لیکن فلم توقعات پر پورا نہ اتری اور اب تک باکس آفس پر کائی کمال نہ دکھا سکی۔ فلمی ناقدین یہ صورتحال دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایجنٹ ونود سو کروڑ تو کیا آئندہ آنے والے دنوں میں پچاس کروڑ کا بزنس بھی کرلے تو بڑی بات ہے۔